http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 25 February, 2005, 01:50 GMT 06:50 PST

فلسطینی کابینہ کی حلف برداری

نئی فلسطینی کابینہ کے ارکان نے جمعرات کو راملہ میں حلف اٹھا لیا ہے اور کابینہ میں شامل سترہ نئے وزراء میں سے اکثریت فنی ماہرین اور پیشہ ور ٹیکنوکریٹ ہیں۔

پارلیمان نے کابینہ میں شامل وزراء کے ناموں کی منظوری دی تو مجلس قانون ساز کے سپیکر نے اس کا اعلان کیا اور بتایا کہ چون ووٹ حکومت کے حق میں بارہ مخالفت میں آئے ہیں جب کہ چار ارکان نے اس رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اس حلف برداری کے ساتھ ہی وہ بحث مباحثہ اور تعطل ختم ہو چکا ہے جو کابینہ کی تشکشیل کے بارے کئی دنوں سے جاری تھا اس سے پہلے شدید بحث مباحثے کے بعد فلسطینی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے نئی کابینہ کی توثیق کی تھی ہے۔

وزیراعظم احمد قریع نے فلسطینی جماعت الفتح اور بعض ارکان پارلیمان کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کے سبب یاسر عرفات کی کابینہ میں شامل کئی ارکان کے نام واپس لے لیے تھے۔

مسٹر قریع نے حلف برداری کے بعد کہا ہے کہ نئی کابینہ پر بھاری ذمہ داریوں کاگ سامنا ہو گا۔

نئی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے صدر دفاتر میں حلف اٹھایا۔ انہوں نے اس حلف برداری کے بعد کہا کہ ارکانِ پارلیمنٹ سے باہر کے لوگوں سے کابینہ کی تشکیل فلسطینی عوام کے ایک انتہائی خوشی کا دن ہے۔