Sunday, 20 February, 2005, 13:37 GMT 18:37 PST
سعودی عرب نے ہنگری کے وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے ارکان کو عرب دہشت گرد کہا تھا۔
ہنگری کے وزیر اعظم اپنے بات پر معافی مانگ چکے ہیں جو انہوں نے ایک نجی محفل کے دوران کہی تھی۔ انہوں نے یہ بات ہنگری اور سعودی عرب کے درمیان ایک فٹبال مقابلے کا ذکر کرتے ہوئے کہی تھی۔
ان کے بیان کے بعد فوراً عرب ممالک کے سفیروں کا بداپیسٹ میں ایک اجلاس ہوا تھا۔ اس وقت عرب سفیروں نے کہا تھا کہ اس واقعے سے عرب دنیا اور ہنگری کےتعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔
اطلاعات کے مطابق ہنگری کی پارلیمان کے سپیکر کا ریاض کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔