Saturday, 12 February, 2005, 18:24 GMT 23:24 PST
فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس اور حماس کے درمیان اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
محمود عباس چاہتے ہیں کہ حماس چند روز پہلے ہونے والے جنگ بندی کے اس معاہدے کا پاس کریں جو انہوں نے اسرائیل کے ساتھ کیا ہے۔
معاہدے کو طے پائے ابھی چند ہی روز ہوئے ہیں اور مشکلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔
اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند دونوں ہی ایک دوسرے پر حملوں کا الزام
لگاتے ہیں۔
محمود عباس پر عسکریت پسندوں کی طرف سے یہودی بستیوں پر حملے روکنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کا سخت دباؤ ہے۔
غزہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق محمود عباس کے لیے یہ مشکل ثابت ہوگا کیونکہ حماس کا خیال ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا وعدہ پورا نہیں کرے گا۔
فلسطینی عسکریت پسندوں نے اشارے دیئے ہیں کہ اگر اسرائیل حملے نہ کرے تو وہ جنگ بندی کے معاہدے کو باضابط طور پر تسلیم کیے بغیر اپنی کارروائیاں روک سکتے ہیں۔