http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 31 January, 2005, 00:23 GMT 05:23 PST

انخلاء کے خلاف اسرائیلی مظاہرہ

اسرائیل میں ہزاروں شہریوں نے غزہ سے اسرائیلی آبادکاروں کے انخلاء کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یروشلم میں پارلیمان کی عمارت کے باہر مظاہرہ کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی اور انہوں نے وزیر اعظم شیرون کے منصوبے کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرہ بازی کر رہے تھے۔

ان کا مطالبہ تھا کہ اس منصوبے کو ملک میں ریفرینڈم کے لیے پیش کیا جائے تاکہ فیصلہ عوام کی مرضی سے ہو۔

اس سے قبل اسرائیل کے وزیر دفاع شاؤل موفاظ نے کہا تھا کہ غرب اردن کے کئی شہروں میں اسرائیل اگلے چند روز میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں فلسطینیوں کے حوالے کر سکتا ہے اور تجویز پر فلسطینی حکام سے مزید بات چیت ہوگی۔

تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ قرنی، ایرز اور رفاہ کی سرحدی چوکیاں اگلے ہفتے کھول دی جائیں گی۔