http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 30 January, 2005, 05:52 GMT 10:52 PST

امریکی کمپنیاں لیبیا واپس

لیبیا کی قومی تیل کمپنی نے تیل اور گیس کی دریافت کے لیے اجازت ناموں کا کھلا نیلام منعقد کیا ہے جس میں پندرہ میں سے گیارہ لائسنس امریکی کمپنیوں کو دیے گئے ہیں۔

اس کے معنی ہیں کہ امریکی کمپنیاں جن میں آکسیڈنٹل اور شیوران ٹیکساکو جیسی مشہور کمپنیاں شامل ہیں بیس برس سے زیادہ عرصے میں پہلی بار لیبیا واپس پہنچ رہی ہیں۔

یورپی تیل اور گیس کی کمپنیوں کو ایک بھی لائسنس نہیں دیا گیا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ لیبیا جہاں افریقہ میں سب سے بڑے تیل کے ذخیرے ہیں بین الاقوامی پابندیاں اٹھنے کے بعد بھاری بیرونی سرمایہ کاری کی جستجو کر رہا ہے۔

لیبیا میں یومیہ سولہ لاکھ بیرل تیل نکالا جاتا ہے۔