http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 11 January, 2005, 14:08 GMT 19:08 PST

برطانوی شہریوں کی رہائی متوقع

برطانیہ کے وزیر خارجہ جیک سٹرا نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوانتانامو بے میں باقی رہ جانے والے چار برطانوی قیدیوں کو اگلے چند ہفتوں میں رہا کر دیا جائے گا۔

چاروں برطانوی شہری معظم بیگ، فیروز عباسی، مارٹن موبینگا اور رچرڈ بیلمر فرد جرم عائد کیے بغیرگزشتہ تین برسوں سے گوانتانامو بے میں قید ہیں

یہ چاروں افراد مسلمان ہیں اور ان پر القاعدہ سے تعلق رکھنے کا شبہ ہے۔ تاھم ان افراد کے اہل خانہ نے اس کی تردید کی ہے۔

پچھلے برس مارچ میں پانچ دیگر برطانوی شہریوں کو بھی گوانتانامو بے سے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں برطانیہ کے انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

منگل کے روز کیوبا میں واقع گوانتانامو بے میں قیدیوں کو لائے جانے کے تین برس مکمل ہو گئے ہیں۔