Sunday, 02 January, 2005, 14:48 GMT 19:48 PST
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سماترا کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ میں آنے والے زلزلے کے سبب پیدا ہونے والی سونامی لہروں کے سبب ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ادارے کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان کا کہنا ہے کہ بحر ہند کے سونامی طوفان کا نشانہ بننے والے ملکوں کو سنبھلنے میں دس سال تک لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس طوفان سے پھیلنے والی تباہی کو اقوام متحدہ کے لیے اب تک کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔
ادھر ماہرین زلزلہ پیمائی نے اب واضح طور پر چار ہزار کلومیٹر طویل اُس آبی راستے کی نشاندہی کر دی ہے جس پر چھ گھنٹے کی مسافت طے کر کے سونامی لہریں ساحلوں تک پہنچی تھیں۔