Sunday, 02 January, 2005, 08:41 GMT 13:41 PST
عراق میں ایک کار بم دھماکے میں عراقی نیشنل گارڈ کے اٹھارہ اہلکاروں سمیت انیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
امریکی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ بغداد کے شمال میں بلد شہر میں عراقی سیکیورٹی دستوں کی ایک بس کے پاس ہوا۔ بلد بغداد سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق یہ حالیہ دنوں میں امریکی اور عراقی فوجیوں پر ہونے والے سب سے سے زیادہ جان لیوا حملوں میں سے ایک تھا۔
عراق میں تیس جنوری کو انتخابات سے قبل مزاحمت کاروں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ انتخابات کے دوران عراقی پولیس اور نیشنل گارڈ تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہیں۔