Sunday, 21 November, 2004, 21:09 GMT 02:09 PST
ایک سروے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 1986 میں ہونے والے چرنوبل جوہری پلانٹ کے حادثے سے شمالی سویڈن میں آٹھ سو سے زیادہ لوگ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سویڈن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 849 افراد میں کینسر کی وجوہات کی واحد وجہ چرنوبل جوہری پلانٹ سمجھی جارہی ہے۔
لیکن کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ سویڈن میں کینسر جیسے مرض میں اضافہ کی وجہ چرنوبل جوہری پلانٹ کا حادثہ نہیں ہوسکتی۔
یوکرائن میں ہونے والے اس حادثے کے بعد یہ اثرات پورے شمالی یورپ میں پھیل گئے تھے۔
سروے کے لیے 1988 سے 1996 کے درمیان شمالی سویڈن میں 1.1 ملین ایسے لوگوں کا معائنہ کیا گیا جو ریڈیائی لہروں کی زد میں تھے۔
سویڈن یونیورسٹی کی ریسرچر مارٹن ٹونڈل نے کہا کہ کینسر کے لیے مرض کی وجہ تمباکونوشی، گنجان آبادی اور عمر جیسے عوامل کے جائزے کے بعد چرنوبل پلانٹ کے اثرات ہی کا امکان زیادہ معلوم ہوتا ہے۔