Monday, 08 November, 2004, 22:54 GMT 03:54 PST
امریکی وفاقی عدالت نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور کے خلاف کارروائی روک دی۔
یمن کے سلیم احمد ھمدان پر جنگی جرائم کی سازش کرنے ، شہریوں پر حملے کرنے ، قتل اور دہشت گردی کے الزامات ہیں۔
مسٹر ھمدان کے لیے فوج کی جانب سے مقرر کردہ وکیل نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوجی کمیشن قانونی نہیں ہیں اور ان کے موکل کا کیس ان کے دائرہ عمل میں نہیں آتا۔
وکیل نے دلیل دی کہ مسٹر ھمدان دہشت گردی کے الزام کی تردید کرتے ہیں اور انہیں امریکی سول عدالت میں مقدمہ پیش کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔
کمیشن کے سربراہ نےواشنگٹن کی عدالت کا حکم ملتے ہی اس مقدمے کی سماعت غیر معیینہ مدت کے لیے روک دی ہے ۔
سلیم احمد ھمدان نے اس بات کی بھی تردید کی کہ وہ القاعدہ کے رکن ہیں۔