Monday, 25 October, 2004, 18:35 GMT 23:35 PST
اسرائیل سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حکومت نے یاسر عرفات کو ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے رملہ میں باپنے صدر دفتر سے نکلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن پر کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کی وزیر دفاع نے منظوری دی ہے۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے اس فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
یاسر عرفات کو گزشتہ تقریباً تین سال سے اپنے دفتر کے احاطے سے باہر نہیں آنے دیا گیا۔
حال ہی میں یاسر عرفات کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور سنیچر کے روز تیونس کے ایک ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا تھا۔