Wednesday, 15 September, 2004, 11:45 GMT 16:45 PST
عراق میں مزاحمت کاروں اور امریکی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور اسی دوران امریکی فوج کے کمانڈروں نے برطانوی فوج کے جنرل سٹاف کے سربراہ کے ساتھ اپنی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔
گزشتہ روز عراق میں مختلف واقعات میں ستر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
برطانوی جنرل مائیک جیکسن نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی کی وجہ سے عراق میں اصلاحات کا عمل نہیں رکے گا اور انتخابات جنوری میں پروگرام کے مطابق ہوں گے۔
مغربی شہر رمادی میں تازہ ترین لڑائی میں امریکی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی میں دس عراقی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔
بغداد کے جنوب میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کار بم کے ایک حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سر کٹی لاشیں
دریں اثنا عراق میں پولیس نے کہا ہے کہ بغداد کے شمال میں سڑک کے کنارے سے تین سر کٹی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔
امریکی حکام کے خیال میں یہ لاشیں بظاہر عربوں کی معلوم ہوتی ہیں۔