http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 07 September, 2004, 09:11 GMT 14:11 PST

بغداد: 34 ہلاک، 170 زخمی

بغداد کے علاقے صدر سٹی میں امریکی فوجیوں اور عراقی شیعہ مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی میں کم از کم چونتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لڑائی کے دوران ایک سو ستر کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شہری کی گاڑی کے بیچ میں آ جانے کی وجہ سے گورنر کی گاڑی پر زیادہ اثر نہیں ہوا۔

اس حملے میں ایک عورت اور ایک مرد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

منگل کو امریکی فوجی حکام نے بتایا کہ ایک روز قبل بغداد میں دو مختلف بم حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ پیر ہی کو موصل میں بھی ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔