Thursday, 26 August, 2004, 11:54 GMT 16:54 PST
عراق کے عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ مزاحمت کار رہنما مقتدیٰ الصدر کو نجف سے جانے کے لیے اس شرط پر محفوظ راستہ دیا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھی اپنے ہتھیار حکام کے حوالے کر دیں۔
ایاد علاوی نے اس کو امن کے لیے آخری پیشکش قرار دیا۔
نجف میں تین ہفتے سے امریکی افواج اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
دریں اثناء ایک اور شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی بھی نجف پہنچ چکے ہیں جہاں وہ امن کے قیام کے لیے منصوبہ پیش کریں گے۔
آیت اللہ سیستانی کے نجف پہنچنے پر ایاد علاوی نے چوبیس گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاکہ مزاحمت کاروں کو آیت اللہ کی تجاویز پر غور کرنے کا وقت دیا جا سکے۔