http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 10 August, 2004, 15:52 GMT 20:52 PST

لیبیا35 ملین ڈالر ہرجانے پر آمادہ

لیبیا نے انیس سو چھیاسی میں برلن کے ایک نائٹ کلب میں بم دھماکے کا شکار ہونے والے جرمن اور ترک شہریوں کو تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان ہے۔

جرمنی کی ایک عدالت نے تین سال قبل جرمنی میں لیبیا کے سفارتخانے کے تین سابق اہلکاروں کو اور ان میں سے ایک کی بیوی کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

جرمنی کے شہر برلن کے نائٹ کلب لا بیل میں ہونے والے اس دھماکہ میں دو امریکی اہلکار اور ایک ترک خاتون ہلاک اور تقریباً دو سو تیس افراد زخمی ہوئے تھے۔

لیبیا کے اس اعلان سے اس کے اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی اور امدادی روابط کی بحالی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔