Monday, 09 August, 2004, 08:01 GMT 13:01 PST
عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بعقوبہ میں ایک کار بم حملے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق غالبا ًاس حملے کا مقصد دیالا صوبے کے نائب گورنر عقیل حامد العدیلی کو ہلاک کرنا تھا۔
بغداد کے مغرب میں انبار صوبے میں ایک امریکی میرین کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔
اس کے علاوہ نجف میں امریکی فوج اور شیعہ جنگجؤوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ امریکی ہیلی کاپٹر شہر پر پرواز کرتے رہے اور مشین گنوں اور مارٹر گولوں کی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
دریں اثناء عراق میں ایک جج نے گورننگ کونسل کے سابق رکن احمد چلابی کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہیں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں مطلوب بتایا گیا ہے۔
احمد چلابی کے علاوہ ان کے بھتیجے صالم چلابی کے بھی گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔