http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 05 August, 2004, 16:10 GMT 21:10 PST

عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ

پاک فضائیہ کا میراج طیارہ تباہ

بلوچستان میں کوئٹہ کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس میں کسی قسم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ طیارہ کوئٹہ سے کوئی ستر کلومیٹر دور پشین کے شمال میں کلی جگدہ کہ قریب غیر آباد مقام پر گرا ہے۔ پاک فضائیہ کا یہ طیارہ معمول کی تر بیتی پر واز پر تھا۔

ائیرفورس کے حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا ہے۔ پائلٹ شہریار نے گرنے سے پہلے ایجیکٹ یعنی چھلانگ لگا دی تھی اور پیراشوٹ کے ذریعے نیچے اترا ہے۔

مقامی انتظامی افسر نے بتایا ہے کہ طیارہ غیر آباد مقام پر گرا ہے اور اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ یہاں گزشتہ کچھ روز سے فضائیہ کے طیاروں کی پروازوں میں کا فی اضافہ ہوا ہے۔