Friday, 23 July, 2004, 16:30 GMT 21:30 PST
فرانس نے اپنی وائن کی صنعت کی مقبولیت بحال کرنے کے لیے وائن کی بوتلوں کے لیبل بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب وائن کی بوتلوں پر جو لیبل لگیں گے ان میں بجائے یہ بتانے کے کہ وائن میں استعمال ہونے والے انگور کہاں کی پیداوار ہیں، یہ بتایا جائے گا کہ ان کی قسم کیا ہے۔
یہ فرانسیسی صنعت کے لئے ایک بہت اہم قدم ہے کیونکہ فرانس میں صدیوں سے وائن اپنے جغرافیائی خطے کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔
بہتر معیار کی بوتلوں پر اب بھی وہ لیبل چسپاں کیے جائیں گے جس سے یہ پتہ چلے گا کہ وہ ایک مخصوص جغرافیائی خطے میں کشید کی گئی ہیں۔
شیمپین کے علاوہ فرانسیسی وائن کی تمام اقسام کی فروخت عالمی منڈی میں گرتی جا رہی ہے۔
سن 2003 میں چِلی، آسٹریلیا اور کیلیفورنیا میں بننے والی وائن کی فروخت فرانسیسی وائن سے بڑھ گئی تھی۔