Thursday, 22 July, 2004, 09:00 GMT 14:00 PST
عراق میں امریکی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ رمادی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ بدھ کو ہونے والی جھڑپوں میں پچیس مزاحمت کار ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں چودہ امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
ان جھڑپوں میں سو کے قریب مزاحمت کار شریک تھے۔ امریکی فوج نے پچیس مزاحمت کاروں کو گرفتار بھی کیا ہے۔