http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 17 June, 2004, 14:30 GMT 19:30 PST

سعودی عرب کو مدد کی پیشکش

امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کی حفاظت کرنے میں امریکہ سعودی عرب کی پوری مدد کرے گا۔

انھوں نے بتایا کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ اس مہینے ہونے والےحملوں کی تفتیش میں پورا تعاون کر رہا ہے۔

ان حملوں میں تین غیر ملکی ہلاک ہوئے تھے۔

ان حملوں کو دہشت گردانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ اصل جمہوری اور سیاسی عمل کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے واقیات علاقے کے لوگوں کو جمہوریت سے محروم رکھنے کا کام کر رہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد اصلاح اور جدّت کا ذریعہ نہیں ہو نا چاہئے۔

بدھ کو ایک امریکی یرغمالی کی ویڈیو ریکارڈنگ ایک اسلامی ویب سائیٹ پر نشر کی گئی تھی۔ ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر سعودی عرب میں قید القاعدہ ارکان کو جمعہ تک رِہا نہیں کیا گیا تو انھیں جان سے مار دیا جائےگا۔