Thursday, 17 June, 2004, 12:15 GMT 17:15 PST
اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی آئی اے ای اے نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی یہ رپورٹ درست نہیں تھی کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے متعلق حقائق چھپانے کی کوشش کی ہے۔
آئی اے ای اے نے واضح کیا کہ دراصل ایران نے مقناطیس درآمد کرنے کے اپنے منصوبے کے متعلق ایک زبانی بیان دیا تھا، جو کہ ایجنسی کے کارکنوں کی نظر میں نہیں آیا تھا، اور اس وجہ سے ان کی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
ایک ریکارڈ شدہ گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے اس درآمد کا اعلان کیا تھا۔
حال ہی میں ایران اور آئی اے ای اے کے بیچ تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
آئی اے ای اے بہت جلد ایک قرارداد پر ووٹ ڈالنے والی ہے جس میں ایران کے عدم تعاون کی مذمت کی جائے گی۔