Thursday, 17 June, 2004, 14:28 GMT 19:28 PST
امریکی روزنامے دی نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریئے میں مطالبہ کیا ہے کہ گیارہ ستمر کے حملوں کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں القاعدہ اور عراق کے درمیان کسی قسم کے رابطے ثابت نہ ہونے کے بعد صدر بش کو امریکی عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔
ادارئیے لکھتا ہے کہ ’یہ کس قدر بددیانتی تھی کہ مسٹر بش اور ان کی انتظامیہ امریکی رائے عامہ ہموارکرنے کے لئےگزشتہ برس بار ہا بغداد اور القاعدہ کے درمیان مبینہ روابط کو عراق کےخلاف جنگ کا جائز جواز قرار دیتے رہے‘۔
اداریئے کے بقول صدر بش گزشتہ برس امریکی عوام کو یہ باور کراتے رہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عراق پر حملہ ضروری ہے۔
گیارہ ستمبر کوعمارتوں پر حملوں کے لئے طیارے اغوا ہونے کے بعد کیا امریکی فضائیہ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے زیادہ پھرتی سے کارروائی کرسکتی تھی امکان ہے کہ تحقیقاتی کمیشن اس پر روشنی ڈالے گا۔