http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 08 June, 2004, 15:49 GMT 20:49 PST

سعودی عرب میں ایک امریکی ہلاک

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کام کرنے والے ایک امریکی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ شہر کے مشرقی حصے میں الخلیج کے علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کا نام وِنل بتایا گیا ہے جو امریکہ کی ایک دفاعی کمپنی میں ملازم تھے۔

ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کون تھے۔

ریاض میں مغربی ممالک کے شہریوں پر دو دن میں یہ تیسرا حملہ ہے۔

اتوار کے روز آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اور بی بی سی کی ٹیم میں شامل کیمرہ مین سائمن کمبرز بھی ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں بی بی سی کے نامہ نگار فرینک گارڈنر شدید زخمی ہو گئے تھے۔