Tuesday, 08 June, 2004, 10:11 GMT 15:11 PST
اٹلی اور بلجیم میں پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے سپین میں مارچ میں ہونے والے حملوں کے سلسلے میں کم از کم دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتاریوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن یہ بین الاقوامی پولیس کی ان کوششوں کا حصہ معلوم ہوتی ہیں جو مختلف ممالک میں جاری ہیں۔
سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گیارہ مارچ کو ہونے والے حملے میں ایک سو اِکانوے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایک اطالوی اخبار کے مطابق احمد مراکش کی ایک سخت گیر موقف رکھنے والی تنظیم کا سربراہ ہے۔