Wednesday, 12 May, 2004, 14:07 GMT 19:07 PST
اسلامی شدت پسندوں کی ایک ویب سائٹ پر عراق میں ایک مبینہ امریکی کا سرقلم ہونے کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ ان تصاویر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو سے بنائی گئی ہیں۔
دریں اثنا امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ نک برگ بتائے جانے والے اس امریکی یرغمالی کا سرقلم کیے جانے کے موقع پر موجود قاتلوں کو گرفتار کر کے رہے گی۔
ایک عربی ویب سائٹ پر سر قلم کیے جانے کی یہ تصویر دکھائے جانے کے بعد امریکہ میں شدید حقارت پائی جاتی ہے۔
جس ویب سائٹ پر یہ تصاویر دکھائی گئی ہیں وہ ان بہت ساری ویب سائٹوں میں سے ایک ہے جو گزشتہ چند سال کے دوران سامنے آئی ہیں اور جن کا مقصد شدت پسند مسلمانوں کے مغرب مخالف پیغامات جاری کرنا ہے۔
ان میں سے اکثر پیغامات کا تعلق القاعدہ کا قرار دیا جاتا ہے اگرچہ اب تک کوئی ایسا طریقہسامنے نہیں آ سکا ہے جس کے ذریعے ان دعووں کی تصدیق کی جا سکے۔