http://bbc.com.im/urdu/

القاعدہ مخالف آپریشن کی تیاریاں

پاکستان میں حکومتی حلقوں اور میڈیا کی طرف سے متضاد اطلاعات اور افواہوں کے ماحول میں ملک کے جنوبی علاقوں میں افغان سرحد کے ساتھ فوج قبائلی علاقے میں بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

ملک کے وزیر ِاطلاعات شیخ رشید احمد کے مطابق ان علاقوں میں’نا پسندیدہ عناصر کے داخلے کو روکنے کے لئے‘ مزید فوجی دستے روانہ کئے جا رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں موجودہ آپریشن کا مقصد صرف اسامہ بن لادن کو گرفتار کرنا نہیں بلکہ اس سے ان کے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنا مقصود ہے۔

فوج نے اس علاقے میں کشت میں اضافہ کر دیا ہے اور جنوبی وزیرستان کے دارلحکومت وانا کے ارد گرد سڑکوں پر مورچے بھی قائم کر لئے گئے ہیں۔ لیکن وزیر ِ اطلاعات شیخ رشید نے خبر رساں ایجینسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ فی الحال کوئی کاروائی شروع نہیں کی گئی۔