سوات میں طالبان کے خلاف لوگ کیوں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں؟

وقت اشاعت

سوات میں بڑی تعداد میں عوام طالبان کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں۔ حال ہی میں دہشت گردی کے چند واقعات نے لوگوں کو 15 سال پرانے خوفناک حالات کی یاد دلا دی ہے۔ سوات میں سنہ 2007 میں طالبان کے قبضے کے بعد مقامی لوگوں کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے عذاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئے دن نشانہ وار قتل، کاروبار ختم اور تعلیمی نظام تباہ ہو گیا تھا۔ خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم ختم کر دی گئی تھی اور ان کے سکولوں کو بم دھماکوں سے اڑا دیا جاتا تھا۔

میزبان: عالیہ نازکی

ایڈیٹر: جاوید سومرو

رپورٹر: محمد زبیر

فلمنگ: بلال احمد

پروڈکشن ٹیم: نصرت جہاں، حسین عسکری، غضنفر حیدر، کاشف قمر، خالد کرامت