آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اے پی ایس حملہ، دو سال بعد بھی زخم ہرے
وقت اشاعت
پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے کو دو سال بيت گئے۔ دہشتگردي کے اِس واقعے میں 130 سے زيادہ طلباء ہلاک ہوگئے تھے۔ حملے کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر گزشتہ سال پھانسی دي جا چکي ہے۔ تاہم طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ حملے کی جوڈیشل انکوائری کےلئے نئے سرے سے ایف آئی آر درج کی جائے تا کہ ذمہ داروں اور سہولت کاروں کا تعین کیا جا سکے۔
پشاور سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ