آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

لندن میں دہشتگردی کی واردات، ایک خاتون ہلاک

برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں دارالعوام کے قائد ایوان ڈیوڈ لڈنگٹن نے کہا ہے کہ ہاؤس آف پارلیمنٹ کے اندر ایک پولیس افسر کو نامعلوم حملہ آور نے چھری ماری ہے۔

لائیو کوریج

  1. اس صفحے پر مزید اپ ڈیٹ نہیں شائع کی جا رہیں۔ تازہ ترین صورتحال کے لیے یہاں کلک کریں۔

  2. بریکنگ, پولیس اہلکار اور راہگیر ہلاک، زخمیوں میں تین فرانسیسی بچے شامل

    اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔ زخمیوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے جن میں تین فرانسیسی بچے بھی شامل ہیں۔

  3. بریکنگ, لندن میں حملے کی تازہ ترین تصاویر

    لندن میں حملے کی تازہ ترین تصاویر یہاں پر دیکھیں۔

  4. بریکنگ, کابینہ کا خصوصی اجلاس

    وزیراعظم تھریسہ مے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اب سے کچھ دیر بعد کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

  5. بریکنگ, ہنگامی تفتیش شروع ہو گئی ہے: میئر صادق خان

    لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ لندن میں ہاؤس آف پارلیمانٹ کے باہر ہونے والے واقعے کو تب تک ایک دہشتگرد حملہ تصور کیا جائے گا جب تک اس کے منافی شواہد نہ مل جائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ان کی پولیس کے عبوری کمشنر سے بات ہوئی ہے اور ہنگامی تفتیش جاری ہے۔ 

    انھوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ افسوس و ہمدردی بھی کیا۔

  6. بریکنگ, اراکینِ پارلیمنٹ عمارت کے اندر ہی رہیں

      ایک رکنِ پارلیمان کے مطابق، دیگر اراکینِ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ہی ہیں اور انھیں وہیں رکے رہنے کا کہا گیا ہے۔  

  7. بریکنگ, ایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی

    مقامی ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

  8. بریکنگ, ’ویسٹ منسٹر پل پر راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی‘

      برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ انھیں ویسٹ منسٹر پل پر ایک حملہ آور کے راہگیروں پر گازی چڑھانے کی اطلاع ملی تھی۔  

  9. بریکنگ, ٹیوب سٹیشن بند

      لندن کے ٹرانسپورٹ کے ادارے نے کہا ہے کہ انھوں نے پولیس کی درخواست پر ویسٹ منسٹر زیر زمین ریلوے سٹیشن کو بند کر دیا ہے۔  

  10. بریکنگ, ’وزیر اعظم خیریت سے ہیں‘

      برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاونگ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خیرت سے ہیں۔  

  11. بریکنگ, ایئر ایمبولنس جائے وقوع پر

      پارلیمنٹ میں اس واقع کے بعد ایک ایئر ایمبولینس (ہیلی کاپٹر) کو بھی اترتے دیکھا گیا۔  

  12. بریکنگ,

  13. بریکنگ, وزیراعظم کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

      برطانوی وزیر اعظم ٹریسہ مے کو ایک سلور جیگوار گاڑی میں پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا۔  

  14. عینی شاہدین کے ٹوئٹر پر پیغام

      قبل ازیں سیاست دانوں اور اخبارنویسوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گولی چلائے جانے کی آواز سنیں ہیں۔ چند عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انھوں نے لوگوں کو ابتدائی طبی امداد حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔  

  15. ’باہر نہ نکلیں‘

      پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود سٹاف اور دیگر لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر سے باہر نہ نکلیں۔  

  16. ایوان زیریں کے قائد ایوان ڈیوڈ لڈنگٹن کی تصدیق

      برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں دارالعوام کے قائد ایوان ڈیوڈ لڈنگٹن نے کہا ہے کہ ہاؤس آف پارلیمنٹ کے اندر ایک پولیس افسر کو نامعلوم حملہ آور نے چھری ماری ہے۔  

  17. لندن میں ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر حملہ

      لندن میں ہاؤس آف پارلیمانٹ میں ایک پولیس افسر کو چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا ہے اور اس پرتشدد واقع کو پولیس دہشت گردی کی کارروائی قرار دے رہی ہے۔