آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

جب بھی نواز شریف کو نکالا گیا تو وہ پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہو کر واپس آئے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے شاہدرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی سے پہلے مختلف جگہوں پر جلسے کر کے لوگوں کو مینارِ پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتی ہیں۔ ایک عرصے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جن افراد کا نواز شریف کو نکالنے میں کردار تھا وہ آج کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!

    پاکستان کی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورتحال اور دیگر اہم خبروں سے متعلق بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے تاہم یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔

    دو کتوبر کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  2. جن افراد کا نواز شریف کو نکالنے میں کردار تھا وہ کہیں دکھائی نہیں دے رہے: مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے شاہدرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف کو نکالا گیا تو وہ واپس اس سے بھی زیادہ طاقتور ہو کر آئے۔

    مریم نواز نے شاہدرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی سے پہلے مختلف جگہوں پر جلسے کر کے لوگوں کو مینارِ پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتی ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف سنہ 2019 میں علاج کی غرض سے پاکستان سے برطانیہ روانہ ہو گئے تھے اور اب وہ آئندہ برس کے اوائل میں ہونے والے انتخابات سے قبل ملک واپس آ رہے ہیں۔

    مریم نواز نے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ جن افراد کا نواز شریف کو نکالنے میں کردار تھا وہ آج کہیں دکھائی نہیں دے رہے اور تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں کیونکہ نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ 21 اکتوبر کو دراصل پاکستان سستے بجلی، گیس اور پیٹرول کی بھی واپسی ہو گی۔ نواز شریف دراصل ملک کی خاطر واپس آ رہا ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نواز شریف سے سب کچھ چھیننے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں۔‘

    انھوں پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے لیڈر پر مشکل آئی نہیں اور ان کی جماعت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔‘

  3. بریکنگ, مستونگ بم حملہ کرنے والا 17 سے 18 سال کا نوجوان تھا: بلوچستان کے وزیراطلاعات جان محمد اچکزئی

    بلوچستان کے وزیراطلاعات جان محمد اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ میں 12ربیع الاوّل کے جلوس پرحملہ کرنے والا نوجوان تھا اوران کی عمر 17سے18سال کے درمیان تھی۔

    کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور کی شناخت کے لیے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اوراس مقصد کے لیے نمونے اوردیگر شواہد فرانزک کے لیے لیباریٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

    انھوں نے اس دعوے کو مسترد کیا کہ 12ربیع الاوّل کے جلوس کے تحفظ کے لیے سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ مستونگ میں جلوس کے تحفظ کے لیے پولیس کے 125 اہلکار تعینات تھے اوردھماکے میں ہلاک ہونے والے ڈی ایس پی جلوس کی سکیورٹی کو لیڈ کررہے تھے۔

    جان محمد اچکزئی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرکے اعلان اورغیرملکیوں کو واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اپیکس کمیٹی کا اجلاس تین اکتوبر جبکہ بلوچستان کے اپیکس کمیٹی کا اجلاس 10اکتوبرکو ہوگا جس میں آرمی چیف شرکت کریں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ ’ان اجلاسوں میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے اوردہشت گردوں اوران ماسٹرمائنڈزکوان کے بلوں سے نکال کرمارا جائے گا۔‘

    انھوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے مستونگ بم دھماکے میں ہلاک اورزخمی ہونے والے افراد کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ہرفرد کے لواحقین کو پندرہ پندرہ لاکھ روپے، شدید زخمی افراد کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمی افراد کو دو دولاکھ روپے دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان سے ڈالرکی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کو سخت کرنے کے علاوہ ایرانی تیل کی سمگلنگ کے روکنے کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے کیونکہ سمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے‘۔

  4. وعدوں کی ہانڈی میں دلاسے کی ڈوئی: وسعت اللہ خان کا کالم

  5. مستونگ دھماکے کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

  6. مستونگ دھماکہ: ’کوئی کسی تنظیم کا نام نہیں لینا چاہتا، آخر میں کہا جائے گا حملے عوام خود کروا رہے ہیں‘

  7. بریکنگ, میانوالی: عیسیٰ خیل کنڈل پٹرولنگ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، دو دہشت گرد ہلاک

    میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی جی پنجاب کے مطابق دس سے 12 دہشتگردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، چیک پوسٹ کی چھت پر موجود اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی جی پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

    پاکستان تحریک طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    آئی جی پنجاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے خلاف پولیس کی جوابی کارروائی میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  8. پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کے بعد اب نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 318 روپے 18پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

  9. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    پاکستان کی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورتحال اور دیگر اہم خبروں سے متعلق بی بی سی کی لائیو پیج کوریج میں خوش آمدید۔

    30 ستمبر تک کی خبروں کو جاننے کے لیے یہاں کلک کریں