Monday, 26 December, 2005, 14:40 GMT 19:40 PST
عارف وقار
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
پچھلی نشست میں ہم نے انگریزی قواعد کے تین اہم زُمروں کا ذکر کیا تھا یعنی:
Infinitive
Participle
Gerund
اوّلین زُمرے کی تفصیل گزشتہ مضمون میں بیان کی جا چکی ہے __ آج ہم پارٹسِپل پر کچھ بات کریں گے۔ انگریزی کے معروف قواعد نویس رَین اینڈ مارٹن نے پارٹسِپل کی تعریف یوں کی ہے:
A participle is a word which is partly a verb and partly an adjective
یعنی اس میں فعل اور صفت، دونوں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ تو آئیے عمل کی تکمیل اور عدم تکمیل کے حوالے سے اِس کی دو صورتوں پر غور کرتے ہیں۔
درج ذیل جملوں پر ایک نگاہ ڈالیے:
The teacher carrying a stick is coming to this side
The driver thinking all was safe, attempted to cross the highway
Loudly knocking at the door, Gul Khan demanded his money back
اِن جملوں میں جِن الفاظ پر غور کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہیں:
carrying, thinking, knocking
اِس طرح کے الفاظ (ing) پر ختم ہوتے ہیں اور اِن میں کسی فعل کا جاری رہنا ظاہر ہوتا ہے۔
اِس طرح کے الفاظ انگریزی میں کہلاتے ہیں:
Present Participle
اِن کے مقابل دوسری صورت کہلاتی ہے:
Past Participle
جو کہ ہمیں ذیل کے جملوں میں نظر آئے گی۔
Driven by hunger, she stole a biscuit
I can see many trees laden with fruit
Deceived by his friends, he decided to quit Pakistan
آپ نے دیکھا کہ Past Participle ہمیشہ -ed, -d, -t, -en, -n پر ختم ہوتا ہے اور اِس میں فعل کے تکمیل پا جانے کا اشارہ ملتا ہے۔
اس ابتدائی گفتگو کے بعد ہم اصل نُکتے کی طرف آتے ہیں جو کہ کہلاتا ہے:
Participial Adjective
یعنی ایسا اسمِ صفت جو کہ فعل کی جاری یا مکمل شکل کی مدد سے بنایا جائے۔ ذیل میں اس طرح کے اسمائے صفت کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔
She drank sparkling water
This creaking door reminds me of horror movies
We don’t want to play a losing game
The lying witness should be punished right in the court
A burnt child dreads fire
A rolling stone gathers no mass
Good education is the most pressing need of our masses
You were supposed to be a learned man
Her finished manners created a good impression
اِن مثالوں کو دوبارہ پڑھیئے تو پتہ چلے گا کہ ہر اسمِ صفت کا فاعل جُملے میں واضح طور پر موجود ہے۔ اگر فاعل کا حوالہ واضح طور پر موجود نہ ہو تو Participial Adjective والا جملہ نا مکمل محسوس ہوتا ہے۔
طالب علموں کی انگریزی تحریر میں یہ غلطی بہت عام ہے۔ ذیل میں اسکی چند مثالیں دی جارہی ہیں۔
Being a very hot day, I remained in my house
Sitting on the gate, a scorpion stung him
Entering the room, the light was quite dazzling
پہلے جملے میں اسمِ اشارہ (یہ، وہ وغیرہ) موجود نہیں اس لyے جملہ نامکمل لگتا ہے۔ اس جملے میں اسمِ اشارہ ہی فاعل ہے۔
دوسرے جملے میں یہ واضح نہیں کہ بچھّو گیٹ پر بیٹھا ہے یا وہ شخص جس کو بچھّو نے کاٹا ہے۔ اگر اس جملے میں فاعل کی واضح نشاندہی کر دی جائے تو جملہ مکمل ہو جائے گا۔
اسی طرح تیسرے جملے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کمرے میں کون داخل ہوا ہے۔ گویا جملے کا فاعل غائب ہے اور اُس کے بارے میں کوئی اشارہ بھی موجود نہیں۔
اِن تینوں جملوں کی درست شکل یہ ہوگی:
It being a very hot day, I remained in my house
Sitting on the gate, he was stung by a scorpion
OR
While he was sitting on the gate, a scorpion stung him
Entering the room, I found the light quite dazzling
OR
When I entered the room the light was quite dazzling
وربل کی اِن دو صورتوں پر گفتگو کے بعد ہم اِن کی تیسری شکل یعنی جَیرنڈgerund کی طرف آرہے ہیں جو کہ ہماری اگلی نشست کا موضوع ہے۔