Tuesday, 20 December, 2005, 11:52 GMT 16:52 PST
عارف وقار
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
Do not think of grammar as a mysterious body of knowledge that belongs to English teachers and no one else. It is your grammar because it is your language. The more you know about it the better
’ گرامر کوئی ایسا خُفیہ علم نہیں ہے کہ محض انگریزی کے استاد ہی جس کے اسرار و رموز سے واقف ہوں۔ یہ تو آپ کے گھر کی بات ہے کیونکہ اس کا تعلق آپ کی زبان سے ہے چنانچہ گرامر سے آپکی شناسائی جِتنی بڑھے اُتنا ہی بہتر ہے‘۔
32 برس تک ہائی سکول کی سطح پر انگریزی پڑھانے والے استاد جان وارنیر کی یہ نصیحت اگرچہ اُن طالب علموں کے لئے تھی جِن کی مادری زبان انگریزی ہے لیکن اسکا اطلاق ہر اُس شخص پر ہوتا ہے جو سنجیدگی سے انگریزی زبان سیکھنا چاہتا ہے۔
اِس تمہید کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ انگریزی تدریس کے آئندہ تین مضامین قواعد کے ایک انتہائی اہم پہلو سے تعلق رکھتے ہیں اور انھیں محض سرسری طور پر پڑھ لینا کافی نہیں ہو گا۔
اِن تین مضامین میں جو موضوع زیرِ بحث آئے گا وہ انگریزی میں کہلاتا ہے:
VERBALS
انگریزی میں فعل کی کچھ صورتیں ایسی ہوتی ہیں جو صِفت یا اِسم کی طرح کام کرتی ہیں اور بعض اوقات کسی فعل کے ڈھنگ یا طریق کار کو واضح کرتی ہیں۔ فعل کی یہ صورت انگریزی میں ’وربل‘ کہلاتی ہے۔ اِس اصول کو آسان انگریزی لفظوں میں اس طرح یاد رکھا جا سکتا ہے:
Verb forms that do the work of adjectives, adverbs and nouns, are called VERBALS
آئندہ تین نشستوں میں ہم وربل کی جِن تین صورتوں پر بحث کریں گے وہ درج ذیل ہیں:
INFINITIVE
PARTICIPLE
GERUND
اِن ناموں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ایک بار پوری توجہ اور گہری دلچسپی سے اِن کا مفہوم اور محلِّ استعمال سمجھ لیا جائے تو یہ ساختیں آپکی انگریزی تحریر میں خود بخود اپنی جگہ بناتی چلی جاتی ہیں۔
تو آئیے سب سے پہلے INFINITIVES کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
An infinitive is the basic form of the verb, preceded by TO.
It can be used as a noun, adjective or adverb
اب ہم تینوں صورتوں کا الگ الگ جائزہ لیں گے۔ سب سے پہلے ہم بطور اسم اسکے استعمال پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ چار شکلوں میں ظاہر ہو سکتا ہے:
An infinitive used as a noun can be a subject, direct object, predicate nominative or object of a preposition
اور آئیے اب اِن چار شکلوں کی عملی مثالیں بھی دیکھ لی جائیں۔
As SUBJECT: To drive here, takes some training.
As DIRECT OBJECT: I want to drive.
As PREDICATE NOMINATIVE: My main interest is to drive
As OBJECT OF PREPOSITION: He wanted nothing except to drive
یہ تو تھیں اسم کے طور پر استعمال کی صورتیں آئیے اب بطور صفت اسکے استعمال کی صورتوں پر غور کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں یاد رکھنے کی بُنیادی بات یہ ہے:
An infinitive used as an adjective modifies a noun or a pronoun
اس کے لئے ذیل کی دو مثالیں دیکھئے:
A good place to visit is the racing ground.
I don’t know anyone to race.
اور اب اس سلسلے کا تیسرا اصول بھی دیکھ لیجئے:
An infinitive used as an adverb modifies a verb or an adjective.
EXAMPLES:
To learn, listen to the teacher
This bike is easy to ride
یہاں ایک وضاحت ضروری ہے جِسکا تعلق لفظ ’ٹو‘ سے ہے۔ یہ لفظ انگریزی میں فعل کی مصدری شکل ظاہر کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور حرفِ ربط کے طور پر بھی۔
ذیل کے جملوں میں یہ دونوں مثالیں موجود ہیں:
INFINITIVE: Is this the way to play
(کیا کھیل کا یہی طریقہ ہے؟)
PREPOSITIONAL PHRASE: Is this the way to the play ground
( کیا کھیل کے میدان کو یہی راستہ جاتا ہے؟)
اور اب آپکی مشق کے لئے کچھ جملے دیئے جا رہے ہیں۔ اِن میں جہاں جہاں آپکو کوئی Infinitive نظر آئے اس پر نشان لگا دیجئے۔ یاد رہے کہ بعض جملوں میں کوئی Infinitive نہیں ہے اور بعض میں ایک سے زیادہ ہیں۔
Exercise
It is not always possible to win
At the age of 18 Ali went to America
I came to the concert to listen to the music
To refuse would have been too costly
I gave my answer to the problems to Raja Sahib
Some people will never listen to good advice
To my boss, it is normal to argue
My one desire at this time is to write to him
She quickly phoned me to explain the situation
Come up to my house to look at those paintings
اور آج کی نشست ختم کرنے سے پہلے ایک اور چھوٹی سی مشق جو صرف پانچ جملوں کی ہے۔
Read the following five sentences carefully, underline the infinitive and label them NOUN, ADJECTIVE, or ADVERB, according to how they are used here
This plant is sometimes very difficult to grow
The doctor to consult is the eye specialist
To bathe, use plenty of soap and hot water
For weeks I have tried desperately to forget
By the end of December, I expect to finish
(To be continued)