Saturday, 11 June, 2005, 10:42 GMT 15:42 PST
عارف وقار
بی بی سی اردو ڈاٹ کام
Must انگریزی کا سب سے مشکل امدادی فعل ہے۔ خاص طور پر اسکا ماضی اور اسکی منفی شکل طالبعلموں کو بہت پریشان کرتی ہے۔
تو آئیےانگریزی کے اس امدادی فعل سے دوستی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Must کا استعمال چار صورتوں میں ممکن ہے
1 ضرورت: یعنی جب کوئی بات لازم ٹھہر جائے۔ مثلاً
You must study hard
You must do your homework
اسکی منفی شکل یہ ہو گی:
You don’t have to do your homework
ماضی کی صورت میں یوں کہا جائے گا۔
You had to do your homework
اور ماضی کی منفی شکل یہ ہو گی۔
You didn’t have to do your homework
2 یقینی بیان: یعنی جب آپکو کسی بات کا پوا یقین ہو۔ مثلاً
You must be cold
You must hate getting up early
اسکی منفی شکل یوں ہو گی۔
You can't be cold (you've got three jumpers on)
ماضی میں اسکی صورت یوں ہو گی۔
You must have been cold
اور منفی شکل یہ ہو گی۔
You can't have been cold
3 ممانعت : یعنی کسی بات سے منع کرنا۔ مثلاً
You mustn't smoke
You mustn't tell anyone
ماضی کی صورت:
You weren't allowed to smoke
You weren't allowed to tell anyone
4 سفارش: جب آپ کسی بات کا پُرزور مشورہ دیتے ہیں۔ مثلاً
You must see that film – it's fantastic
You must read this new book
اسکی منفی شکل یوں ہو گی:
You shouldn’t read this book
ماضی کی صورت میں :
You should have read this book
اور ماضی کی منفی شکل:
You shouldn’t have read this book
اب ہم آپ کی مشق کے لئے کچھ جملے دے رہے ہیں۔ بریکٹ میں دی ہوئی ہدایات کے مطابق آپ ان جملوں کو دوبارہ لکھیے۔
مثال:
You must give her this letter. (Present negative)
یہ جملہ تبدیل ہو کر مندرجہ ذیل شکل اختیار کر لے گا۔
You shouldn’t give her this letter
مشق
You must be hungry. (past)
You must visit Lahore - it’s a wonderful city!(past)
You mustn't talk during that play. (past negative)
She must hate working in Gujranwala. (past)
You had to send them the invitations. (present negative)
اوپرکے جملوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق بدلنے کی کوشش کیجیئے۔
ہمیں احساس ہے کہ یہ مشق آپ کے لئے کچھ مشکلات پیدا کر سکتی ہے، اس لئے ہم ذیل میں اس کا حل بھی لکھ رہے ہیں لیکن براہِ راست حل کی طرف رجوع کرنے سے پہلے آپ اپنی پوری کوشش ضرور کیجیئے۔
حل
You must have been hungry
You should have visited Lahore it’s a wonderful city
You weren’t allowed to talk during the play
She must have hated working in Gujranwala
You mustn't send them the invitations