Friday, 30 July, 2004, 10:58 GMT 15:58 PST
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ڈیموکریٹک پارٹی کا کنوینشن بوسٹن میں اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ اس کنوینشن میں امریکہ کے مختلف رہنماؤں نے صدر بش کے خلاف جان کیری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ان تقاریر میں سے کچھ اقتصابات آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔
| جان ایڈورڈز |
![]() جان ایڈورڈز |
’میرے والد نے ساری زندگی ایک مل میں کام کیا اور مجھے وہ لوگ جو اس مل میں میرے باپ کے ساتھ کام کرتے تھے اب بھی کچھ کچھ یاد ہیں۔ میں نے اپنی زندگی ان لوگوں کے لیے لڑتے گزار دی جن کے ساتھ میں بڑا ہوا۔ دو دہائیوں تک میں نے بڑی انشورنس کمپنیوں اور صحت کے اداروں کے خلاف بچوں اور خاندانوں کا ساتھ دیا‘۔
’ہم آگے آئے ہیں تاکہ امریکہ کو مضبوط بنائیں تاکہ یہ ترقی کرے۔ اور ہم یہاں اس لیے ہیں کہ امریکہ کی عزت دنیا میں دوبارہ بحال ہو اور امریکی فوجیوں کو عراق میں جنگ نہ کرنی پڑے یا ہمیں اکیلے دہشت گردی کے خلاف لڑنا نہ پڑے‘۔
| جنرل جان شالکا شاولی: |
| بل کلنٹن |
![]() بل کلنٹن |
سابق امریکی صدر کنوینشن کےاہم مقرر تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا:
’بش انتظامیہ نے اسلحہ کے معائینہ کاروں کے کام ختم ہونے سے پہلے عراق پر حملہ کیا، موسی تبدیلی کے معاہدے سے، جنگی جرائم کی عالمی عدالت، بیلسٹک میزائیل کے استعمال اور ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف معاہدوں سے حمایت واپس لے لی‘۔
’اب جب ہم اس کوشش میں ہیں کہ دوسرے لوگ کیمیائی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تلف کریں وہ خود دو ایٹمی ہتھیار بنا رہے ہیں جو وہ کہہ رہے ہیں کہ پہلے استعمال کیے جا سکتے ہیں‘۔
| جمی کارٹر |
’آپ ایک دن جنگ کا صدر اور اگلے دن امن کا صدر ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتے‘۔
| الگور |
| ٹریضہ ہینز کیری |
![]() ٹریضہ ہینز کیری |
جان کیری کی بیوی ٹریضہ ہینز کیری نے بھی کنوینشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا:
’جان کا یہ عقیدہ ہے کہ امریکہ دنیا کی قیادت کرسکتا ہے اور کرنی چاہیے۔ امریکہ دنیا میں منفرد ہے اور رہے گا اپنے خوف سے نہیں بلکہ اپنی امیدوں کی وجہ سے‘۔
’جان ایک جنگجو ہیں۔ انہوں نے اپنے تمغے پرانے روایتی طریقے سے جیتے یعنی ملک کے لیے اپنی جان کی بازی لگا کر۔ اس سے بڑھ کر اور کوئی اپنے ملک کے لیے کیا کرے گا‘۔
| براک اوبامہ |
![]() براک اوبامہ |
امریکہ میں سیاہ فاموں کی نمائیندگی کے لیے سینٹ کے امیدوار براک اوبامہ نے کنوینشن میں کہا:
’یہاں کوئی سیاہ، سفید، لاطینی یا ایشیائی امریکہ نہیں ہے: یہ صرف ریاست ہائے متحدہ امریکہ ہے‘۔