http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 02 December, 2006, 14:50 GMT 19:50 PST

شاہ زیب جیلانی
کراکس، وینزویلا

پٹرول پانی سے بھی سستا

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچنے پر جو چیز آپ سب سے پہلے نوٹس کئے بغیر نہیں رہ سکتے وہ یہاں کا ٹریفک ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ کراچی کی ٹریفک نہایت ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے۔ لیکن یہاں ایئرپورٹ سے نکل کر ہوٹل پہنچنے کے لئے شہر کی سبزہ زار پہاڑیوں کے بل کھاتے راستوں پر جب ٹریفک نو کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے رینگتی رہی تو پتہ چلا کہ ٹریفک جام کسے کہتے ہیں۔

میں نے گاڑی سے باہر جائزہ لیا تو راستے میں جگہ جگہ مسکراتے صدر ہوگو شاویز کی ہاتھ ہلاتے پوز میں سرخ رنگ کی تصاویر نظر آئیں۔

ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں میں پرانی کھٹارا کاریں ہیں تو ان کے ساتھ ساتھ عالیشان ایئرکنڈیشنڈ جاپانی اور امریکن گاڑیاں بھی۔ لیکن امیر ہو یا غریب، تیل کی نعمت سے مالامال ہونے کے باوجود، ترقی کی شاہراہ پر وینزویلا بھی ان گاڑیوں کی طرح پھنسا ہوا نظر آتا ہے۔