Wednesday, 11 October, 2006, 10:42 GMT 15:42 PST
مختار مائی بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے لیے اپنے خیالات اور اپنے صبح و شام کی تفصیلات ایک ڈائری کی شکل میں قلم بند کر رہی ہیں۔ یہ اسی سلسلے کی اگلی کڑی ہے۔ آپ مختار مائی کے نام اپنے پیغامات اسی صفحے کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
| انیس اگست، دو ہزار چھ |
![]() | |
| بیس اگست، دو ہزار چھ |
| اکیس اگست، دو ہزار چھ |
انہوں نے میری ملاقات سینیٹر چوھدری انوار بیگ سے کروائی۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی میں کوئی صاحب آپ کو سکول بنا کر دینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد انوار بیگ صاحب نے ملتان سے کچھ لوگ بھیجے، جنہوں نے جگہ وغیرہ دیکھی اور نقشہ وغیر بھی بنایا۔ جگہ کم تھی تو میں نے اپنے گھر کا صحن بھی سکول کے لیے دے دیا۔
پچھلے سال امین فہیم صاحب نے مجھے اسلام آباد بلا کر میڈیا کے سامنے سات لاکھ کا چیک دیا۔ جس کا ڈائریکٹ معاہدہ علی ایسوسی ایٹ ملتان سے کیا جا چکا تھا۔ وہ چیک میں نے انہیں دے دیا ۔ اب آٹھ ماہ سے یہ سکول بن رہا ہے جس کے کل چھ کمرے، ایک برامدہ جس پر انتہائی ناقص میٹیریل اور انتہائی سست روی سے کام جاری ہے۔ دبئی سے محمد حسین خان صاحب نے 6 لاکھ روپے کی خطیر رقم یقیناً بھیجی جو ایک بڑی اور معیاری بلڈنگ کے لیے مناسب ہے مگر صرف چھ کمروں پر مشتمل سادہ سی بلڈنگ بنائی جا رہی ہے۔ مگر پچھلے آٹھ ماہ سے ٹھیکیدار اور کمپنی والوں نے ہمیں ذلیل و خوار کر رکھا ہے۔ ایک ہفتہ کام کرتے ہیں اور ایک ایک ماہ غائب رہتے ہیں۔ جس سے میرا گھر اور سکول بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اسی مسئلے میں میں نے امین فہیم صاحب سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں معلومات لے کر آپ کو بتاؤں گا۔ ابھی تک کچھ واضح نہیں ہو سکا ہے۔ جس سے میں خاصی پریشان ہوں۔
| بائیس اگست، دو ہزار چھ |
کامران، پاکستان
میرے خیال میں مختار مائی بہت اچھا کام سرانجام دے رہی ہیں۔ انہیں اپنا کام جاری رکھنا چاہیے۔
سید علی، امریکہ
تعلیم سارے مسئلے کا حل ہے اور آپ کی سکول بنانے کی تمنا ایک بہت اچھی کوشش ہے۔ آپ کوشش کریں کہ اپنی کوئی ویب سائٹ بنائیں اور اس میں آن لائن ڈونیشن کا فیچر ہو۔ آپ کے لیے دعا گو۔۔۔
ساد اللہ جان، کولکتہ، بھارت
بہت خوب۔۔۔
حیدر بنگش، کوئٹہ
مختار مائی آپ جیسا دنیا میں کوئی نہیں۔ مگر ظاہر ہے کہ صدر مشرف اور ہمارے ملک کے عدالتی نظام نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
شیرجان مجاہد، پشاور
مختار مائی نے اپنی قوم اور ملک کے لیے بہت کام کیا ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں عورتوں کا آواز اٹھانا ناممکن سا لگتا تھا وہاں مختار مائی نے جو کچھ کر دکھایا قابل تعریف ہے، وہ بھی جب حکومت سے انہیں بالکل حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ ہمم سب کو امید ہے کہ آپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی۔
محمد راشد، فیصل آباد
یہ بہت ہی اہم موضوع ہے۔
بلال، دبئی
آپ بہت ہی بہادر اور ہمت والی ہیں۔ آج ہمارے ملک میں آپ ہی سچی خاتون لیڈر ہیں اور مجھے آپ پر فخر ہے۔