Thursday, 20 July, 2006, 14:35 GMT 19:35 PST
انڈین خاتون جمنا کے شوہر کرتار سنگھ لبنان میں کام کرتے ہیں۔ جمنا اپنی دو بیٹیوں ابھیلاشا اور آکانکشا کے ہمراہ ان سے ملنے بیروت گئی تھیں جب لبنان پر اسرائیلی حملے شروع ہو گی۔ جمنا آخر کار واپس انڈیا پہنچ گئی ہیں۔ یہ جمنا، ابھیلاشا اور آکانکشا کے تاثرات ہیں۔
![]() | |
ابھیلاشا: ’میں لڑائی شروع ہونے سے صرف پندرہ دن پہلے لبنان گئی تھی۔ پہلے پہلے ماحول تو بہت اچھا تھا۔ امن تھا اور وہ جگہ بہت خوب صورت ہے۔ مجھے بالکل توقع نہیں تھی کہ ایسا کچھ ہو جائے گا۔ جب اسرائیل نے بمباری شروع کی تو ہم نے سوچا کہ ایک آدھ دن میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن کشیدگی آہستہ آہستہ بڑھتی گئی۔ تو پھر ہمیں ملک چھوڑنا پڑا۔ انڈین سفارت خانے سے بھی ہمیں بتایا گیا کہ واپس جانا ہی بہتر ہے۔ ‘
آکانکشا: ’دھماکوں کی آواز سے بہت ڈر لگتا تھا۔ میں نے کئی دفعہ ممی سے واپس انڈیا جانے کا کہا۔ مگر میں اپنے پاپا کو وہاں چھوڑ کر جانا بھی نہیں چاہتی تھی۔ وہ بہت خوب صورت شہر ہے بیروت اور میرے وہاں کئی دوست بھی بن گئی۔ پاپا اب بھی وہیں ہیں اور میرے سارے دوست بھی۔ ہمیں واپس تو جانا ہی ہے۔ دعا ہے کہ حالات جلد بہتر ہو جائیں تاکہ ہم واپس جا سکیں۔‘