Monday, 17 July, 2006, 16:19 GMT 21:19 PST
سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقہ میں کارو کاری کے نام سے جاننے جانے والی غیرت کے نام پر قتل کی رسم آج بھی سینکڑوں لڑکیوں اور عورتوں کی موت کا سبب بنتی ہے۔
میڈیا کے اس دور میں عورتوں کے استحصال کی اس مخصوص ریت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور آواز اٹھانا نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔ ایک ایسی ہی کوشش ’شیم‘ نامی دستاویزی فلم بھی ہے۔ یہ دستاویزی فلم دستک کمیونیکیشن کی پیشکش ہے اور برٹش کونسل کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ چھتیس منٹ لمبی اس فلم میں کارو کاری کے سیاسی، سماجی اور معاشرتی محرکات کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ دین اور قانون کے حوالہ سے کارو کاری کی حیثیت واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔