Wednesday, 09 March, 2005, 15:15 GMT 20:15 PST
بی بی سی اردو سروس کی طرف سے پاکستان میں اپنے سامعین اور قارئین سے براہ راست ملنے اور ان کی رائے جاننے کے لیے شروع کی جانے والی ملک گیر رابطہ مہم جاری ہے۔
اس دوران بی بی سی اردو کی ٹیمیں حیدرآباد، خیرپور کے علاوہ بہاولپور، فیصل آباد، چکوال، گلگت، مظفرآباد، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور گوادر میں آپ تک پہنچیں گی اور ان موضوعات پر جو آپ کے نزدیک اہم ہیں، آپ کے خیالات جانیں گی۔
سندھ کے دو شہروں حیدرآباد اور خیر پور میں ہونے والے مباحثوں کے بعد’بی بی سی سنگت۔۔۔ کہیں آپ سنیں ہم‘ کا اگلا پروگرام نو مارچ کو ’ کسان اور سماجی انصاف‘ کے موضوع پر پنجاب کے شہر بہاولپور میں ہورہا ہے۔ ہم ہر شہر میں منعقدہ پروگرام کے منتخب موضوع پر آپ کی رائے جاننا چاہیں گے تاکہ ہمارے وہ قارئین جو ان پروگرامز تک اپنی آواز نہ پہنچا پائیں وہ ان صفحات پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔
گلوبلائزیشن نے دنیا کے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو متاثر کیا ہے اور بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں بھی کسانوں کی حالت کچھ زیادہ اچھی نہیں۔ کیا آپ کے خیال میں گلوبلائزیشن ہونی چاہیے؟ گلوبلائزیشن کے علاوہ پاکستانی کسان کے کیا مسائل ہیں؟ کیا آج کے پاکستانی کسان کو سماج سے اس کا حق مل رہا ہے؟ کیا حکومتی لائحہ عمل اور پالیسیاں ان کسانوں کے لیے ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں؟
اپنی رائے ان صفحات پر بھیج کر آپ بھی بی بی سی سنگت میں حصہ لیجیے۔