امریکہ میں ہونے والے انتخابات سے پہلے بی بی سی نے امریکہ بھر میں رہنے والے قارئین سے انتخابات کے ان اہم امور پر رائے پوچھی ہے جو ان کے ووٹ دینے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں اب ہم خاص طور پر پاکستانی امریکی، بھارتی امریکی اور جنوب ایشیائی امریکی باشندوں کی رائے جاننا چاہتے ہیں جو ان انتخابات میں حصہ لیں گے۔
آپ کے لئے انتخابات کے دوران حصہ لینے والی جماعتوں کے ایجنڈے پر موجود کون کون سے نکات اہم ہوں گے؟ امریکی خارجہ پالیسی کے امور آپ کے لئے کتنے اہمیت کے حامل ثابت ہوں گے؟ آپ یا آپ کے والدین جس ملک میں پیدا ہوئے، امیدواروں کی اس ملک کے بارے میں رائے آپ کے لئے کس قدر اہم ہے؟اس سلسلے میں ہمیں اپنی رائے بھیجئے۔