Wednesday, 30 June, 2004, 09:35 GMT 14:35 PST
برطانیہ کے شہر گلاسٹنبری میں حال ہی میں منعقد ہونے والا میوزک فیسٹول ہمیشہ ہی کی طرح شائقین کی بہت بڑی تعداد کا مرکز رہا۔ گلاسٹنبری فیسٹول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ برطانیہ آتے ہیں اور فیسٹول کے آغاز سے پہلے کئی روز تک اسی میدان میں ٹینٹ گاڑ کے کئی راتیں بھی بسر کرتے ہیں۔
اس بار شدید بارش کی وجہ گلاسٹنبری فیسٹول میں میدان کیچڑ سے بھر گیا لیکن لوگوں کے جوش و خروش میں کمی نہ آئی۔ یہ تصویر اسی میلے کی ایک یادگار ہے۔ اس کے لیے کم سے کم الفاظ میں عنوان تجویز کیجیے۔
| آپ کے عنوانات |
رابعہ احمد، دوبئی
موقع بھی ہے دستور بھی ہے
کامران علی، لاہور
پیار ہو تو ہو ایسا
بابو چوہان، سرگودھا
پینفول پیلژر
محمد شعیب، دوبئی
اوندھی محبت
محمد اقبال، چیک ریپبلِک
حضرت نوح کا دور
اعجاز اعوان، کراچی
توبہ توبہ اب کیا کہنا
حسیب خان، ملتان
مٹی کے پتلے