Wednesday, 23 June, 2004, 11:52 GMT 16:52 PST
اکیس، بائیس اور تئیس جون سن دوہزار چار کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی جانب سے کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پار بچھڑے ہوئے کشمیری خاندانوں کے درمیان کرائی جانے والی ویب ملاقات کا وڈیو نیچے موجود ہے۔
| کشمیر ویب ملاقات کا پہلا دن |
| کشمیر ویب ملاقات کا دوسرا دن |
| کشمیر ویب ملاقات کا تیسرا دن |
لائن آف کنٹرول کے درمیان ٹیلیفون کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ لہذا بی بی سی نے سرینگر اور مظفر آباد کے درمیان یہ ملاقات سیٹیلائٹ ٹیلیفون کے ذریعے ممکن بنائی۔ تینوں دن یہ وڈیو کانفرنس بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر براہ راست ویب کاسٹ کی گئی۔
آج کی دنیا میں جہاں عوام الناس کے درمیان سیاسی، مذہبی، نسلی اور دیگر وجوہات کی بنا پر گہرا خلاء پایا جاتا ہے، بچھڑے ہوئے کشمیری خاندانوں کی ملاقات اس طرح کے خلاء کو پورا کرنے کے لئے بی بی سی کی انٹریکٹِو کوششوں کا حصہ تھی۔
بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ’آپ کی آواز‘ کا صفحہ بی بی سی کی انٹریکٹِو کوششوں کا حصہ ہے۔ ’آپ کی آواز‘ کا صفحہ ہمارے قارئین کے لئے ہے جہاں وہ اپنی رائے دے سکتے ہیں، بحث و مباحثے شرکت کرسکتے ہیں، کوئی مضمون لکھ سکتے ہیں، یا اپنی تصویری کہانیاں شائع کرسکتے ہیں۔