Thursday, 22 April, 2004, 15:16 GMT 20:16 PST
مشہور پاپ گلوکارہ کورٹنی لو نہ صرف اپنے گانوں کے لئے مشہور ہیں بلکہ وہ اپنی عادات کی وجہ سے بھی اکثر اخبارات اور میڈیا میں شہ سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ ان پر منشیات کے زیرِ اثر رہنے، بیورلی ہلز کے اپنے گھر میں منشیات رکھنے اور نیویارک کے ایک نائٹ کلب میں لوگوں پر حملہ کرنے جیسے الزامات ہیں۔ ہالی وڈ میں ایک عدالت نے ان پر اس الزام میں مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے جس کے تحت انہوں نے ایک پولیس افسر کو اپنے بیڈروم میں بلا کر ’پِلز‘ کا ایک تھیلا اس کے حوالے کیا تھا۔
بعد میں کورٹنی لو نے اعتراف کیا کہ وہ پولیس کے سامنے ’چتر چالاک‘ ثابت ہوئیں۔ ان کی یہ تصویر پیر کے روز نیویارک میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں لی گئی۔ اس تصویر کے لئے عنوان تجویز کیجئے۔ براہِ مہربانی اپنے عنوان کے لئے کم سے کم الفاظ کا انتخاب کیجئے۔
| آپ کے عنوانات |
توصیف احمد، کراچی
لال لال ہونٹوں پر پیا تیرا نام ہے
ذیشان احمد، ماڈل ٹاؤن
حسن وہ جو چھپے نہ چھپے
محمد منصور جمیل، کویت
بدنام بھی ہوئے تو کیا نام نہ ہوا؟
نامعلوم، جاپان
ڈراکولا کی واپسی
شبیر احمد، مظفرگڑھ
لولی کیٹ
نجیب الرحمان، جنوبی کوریا
کون کہتا ہے میری زبان کالی ہے
بلال احمد، سانگلی ہِل
ہم سا ہو تو سامنے آئے
لیاقت علی خان، میانوالی
اب ذرا تم بھی گا کر دکھا
کاشف لودھی
کچھ چاٹنے کا ارادہ ہے
عبدالوحاب مہر، نودیرو
زبان دراز
ندیم انصاری، ملتان
ہا ہا تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے
شیراز بٹ، سامبریال، پاکستان
ذرا بچ کے
شاہدہ اکرم، ابوظہبی
لال بھوتنی
حسیب بھٹی، کینیڈا
شاطر لومڑی
فصیح خلیل، بارسلونا
کالے دل، کالی زبان
عامر ہاشمی، گجرانوالہ
پرجوش
محسن نصیر، پاکستان
غنچۂ ناشگفتہ کو مت دور سے دیکھا کر یوں۔۔۔
ظفر حسین، فیصل آباد
اس سادگی پر کون مر نہ جائے اے خدا!
قیصر، بیجنگ
توبہ تمہارے یہ اشارے
محسن شریف، عمان
دے مجھ کو زبان اور
اقبال منیر، جاپان
آج کی شام، تیرے نام
نوید جعفر، لاہور
مجھے خون چاہئے
محمد حیدر اورکزئی، ہنگو
انگور کھٹے ہیں
اخلاق احمد، ساؤتھ کوریا
مغرب کی بیٹی