بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام سری نگر کی ڈل جھیل کسی زمانے میں سیاحوں کی جنت کہلاتی تھی جہاں دنیا بھر سے لوگ آیا کرتے تھے لیکن کشمیر کے حالات نے یہاں سیاحت کی صنعت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق یہاں صرف چالیس ہزار لوگ انیس سو نواسی سے اب تک مارے جاچکے ہیں۔ غیر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔
یہ تصویر ڈل جھیل کی مشہور اور دلفریب شکارا کشتیوں کی ہے جس میں ایک برقعہ پوش عورت جا رہی ہے۔ اس کے لئے عنوان تجویز کیجئے۔ براہِ مہربانی اپنے عنوان کے لئے کم سے کم الفاظ کا انتخاب کیجئے۔
| آپ کے عنوانات |