
جرمنی میں ان دنوں کارنیول ہورہے ہیں جو ایک طرح سے میلوں کا موسم ہوتا ہے۔ پیر کے روز جرمنی کے شہر درزلدروف میں ہونے والے کارنیول میں امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش کا بڑا سا پتلا بھی شامل تھا۔ اس پتلے کی ناک پر لکھا ہے کہ ’عراق میں وسیع تر تباہی کے ہتھیار موجود ہیں۔‘ اس کے لئے عنوان تجویز کیجئے۔
براہِ مہربانی اپنے عنوان کے لئے کم سے کم الفاظ کا انتخاب کیجئے۔
| آپ کے عنوانات |
محمد عبیداللہ، فیصل آباد
میزائل نما ناک
محمد ثاقب، بہار
ناک جو اب بوجھ بن گئی ہے
عطا جمیل رحمان، پاکستان
ہتھیار نہیں ملے، ناک کٹ گئی
محمد عظیم گجر، لاہور
میرے ناک کے اندر بہت زہریلے سانپ ہیں
اشرف چودھری، وِنڈسر، کینیڈا
دہشت۔ناک
زرتاشیہ فیصل، یواے ای
خطرناک ہتھیار ڈھونڈنے والی ناک
اظہار صدیقی، سعودی عرب
اسے کہتے ہیں خطرناک
پرویز بلوچ، بحرین
جرمنی کی باسیو، عراق کے مسئلے کو میری ناک کا مسئلہ نہ بناؤ
شاہدہ اکرم، ابوظہبی
میری ناک کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے