Thursday, 22 September, 2005, 11:33 GMT 16:33 PST
سندھ میں غیرت کے نام پر قتل کردی جانے والی عورتوں کے نصیب میں اگلی دنیا میں بھی تنہائی لکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہیں عام قبرستان میں دفن ہونے کی اجازت بھی نہیں کہ کہیں ان کا نشان نہ رہ جائے۔ ’کون چلاتا ہے آپ کی دنیا‘ کے سلسلے میں یہ خصوصی فلم پاکستان کے ایک فلم میکر شرجیل بلوچ نے ان عورتوں کے قبرستان پر فلمائی ہے۔ یہ قبرستان سو برس پرانا ہے اور سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں واقع ہے۔