http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 10 October, 2008, 03:40 GMT 08:40 PST

پاکستانی تاجر وفد سری نگر میں

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تاجروں کا ایک وفد بھارت کے زیر انتظام کشمیر پہنچ گیا ہے جہاں وہ لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت شروع کرنے کی تجویز پر بات کرے گا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے تجاروں کا ایک ہفتے طویل یہ دورہ اس ماہ کے آخر تک لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت شروع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

بھارت اور پاکستان نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اس ماہ کے شروع میں لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا تھا۔

دریں اثناء بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ ہفتے کو کشمیر میں ریل سروس کا افتتاح کرنے کے لیے سری نگر پہنچ رہے ہیں۔

انت ناگ سے راجوانشہر کے درمیان ستر کلو میٹر طویل ریل کی پٹڑی بارامولہ اور قاضی گنج کے درمیان مجوزہ ریل لائن کا حصہ ہے۔

یہ ریلوے لائن اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔