Monday, 15 September, 2008, 12:24 GMT 17:24 PST
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جموں خطے میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر کی صبح کا ہے اور آخری خبریں ملنے تک مڈ بھیڑ جاری تھی۔
اس واقعے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جموں میں سینیئر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کے قریب بعض شدت پسندوں کا پتہ چلا تھا جن کے تعاقب کے لیے فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔
بیان کے مطابق’ اس کارروائی کے دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کرنی شروع کردی جس کی زد میں دو فوجی جوان اور دو سپیشل پولیس افسر آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔‘ فوج اور پولیس کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسے یہ پہلے سے خبر تھی کہ پونچھ کے تارہ والی علاقے میں شدت پسند وں نے پناہ لے رکھی ہے اس واقعے میں ابھی تک کسی شدت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔