Monday, 21 July, 2008, 07:28 GMT 12:28 PST
شکیل اختر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دلی
ہندوستان میں منموہن سنگھ حکومت کے بارے ميں غیر یقینی کی صورت حال کے درمیان ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مربوط مذاکرات یا کمپوزٹ ڈائیلاگ کے پانچویں دور کی بات چیت شروع ہوگی ہے۔
ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری شیو شنکر مینن اور ان کے پاکستانی اہم منصب سلمان بشیر کے درمیان اس بات چیت میں امن و سلامتی، جموں و کشیمر کے مسئلے اور اعتماد ساز ی کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر دراندازی اور شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور حال میں افغانستان ميں
ہندوستان کے سفارتخانے پر حملے کے لیے ہندوستان نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا۔ پاکستان نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید
کی تھی لیکن ان واقعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کچھ تلخی ضرور پیدا ہوئی ہے۔
|
بات چیت کام محور
|
بات چیت کے موضوعات میں ویزا میں نرمی کرنے، قیدیوں کے تبادلے اور تجارت کو فروغ دینے کے سوالات بھی شامل ہيں۔
یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ہندوستان کی حکومت پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ حکومت کی ساری توجہ پارلیمنٹ میں بحث اور حکومت بچانے پر مرکوز ہے۔ لیکن ان حالات میں بھی خارجہ سیکریٹری کی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی سے ملاقات ہوگی اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ بات چیت کے اختتام پر اعتماد سازی کے بعض اقدامات پر مفاہمت کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔