Wednesday, 16 April, 2008, 06:56 GMT 11:56 PST
ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات میں ایک بس کے حادثے کا شکار ہوجانے سے کم از کم پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے
والوں میں بیشتر بچے ہیں۔
وڈودرا سے صحافی نگار عائشہ خان کا کہنا ہے اب تک پینتالیس لاشیں نہر سے نکالی جا سکی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
حادثہ کا شکار ہونی والی بس سرکاری تھی جو سالانہ امتحان کے لیے طلباءکو وڈودرا کے نزدیک تار گول سے بوڈیلی لے جارہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق امدادی کاروائیوں کی نگرانی کے لیے اعلی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ چار بچوں کو امدادی عملہ زندہ بچانے میں کامیاب رہا۔ نرمدا نہر میں سردار سروور ڈیم سے چھوڑے جانے والے پانی کو روک دیا گیا ہے۔
حکام نے مرنے والوں کے ورثاء کو ایک ایک لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کااعلان کیا ہے۔